کھیل

ہندوستانی ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (India)  on  12-January-2021

نئی دہلی: آسٹریلیا کے دورے پر جانے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ محمد سمیع، امیش یادو، کے ایل راہل، رویندر جڈیجہ کے بعد، اب جسپریت بمراہ اورہنومان وہاری بھی برسبین ٹیسٹ سے باہرہوگئے ہیں ۔وہیں، روی چندرن ایشون کی پیٹھ میں درد ہے اوران کے بھی آخری ٹیسٹ میں کھیلنے پرشبہ ہے۔ پیٹ میںکھنچائوکی وجہ سے آسٹریلیاکے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے بمراہ کو باہر کردیا گیا ہے۔ سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوران بار باراسے اپنا پیٹ تھامے ہوئے دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے علاج کے لئے ایک بار میدان چھوڑ دیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق ، بمراہ کااسکین کیا گیا تھا اور رپورٹ میں پیٹ میں کھنچائوکی تصدیق ہوگئی تھی۔ ایسی صورتحال میں ، ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز پر غور کرنے کے ساتھ ہی بمراہ کی انجری کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ وہاری کے بارے میں بات کریں تو ان کی ہیمسٹرنگ انجری بہت سنگین ہے اور ان کا اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا طے نہیں ہے۔ اتنے کھلاڑیوں کے اخراج کے بعد ، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کون سے کھلاڑیوں کو 15 سے 19 جنوری تک آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے آخری الیون میں موقع ملتاہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper