کھیل

ہندوستانی ٹیم کی فٹنس مسائل کے باوجود آسٹریلیا کو کوئی فائدہ نہیں :لیون

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Brisbane  (Australia)  on  14-January-2021

برسبین: آسٹریلیا کے تجربہ کار اسپنر ناتھن لیون کا خیال ہے کہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل ہندوستان کے کئی کھلاڑیوں کو زخمی ہونے سے بھی میزبان ٹیم فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔میں یہ نہیں کہوں گا کہ آسٹریلیا فائدہ کی پوزیشن میں ہے ،ہندوستان کوکچھ بڑے کھلاڑی کی کمی محسوس ہورہی ہے لیکن وہ ایک باصلاحیت ٹیم ہے۔فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور اسپن بولر رویندر جڈیجہ کی انجری کے سبب ہندوستان کو دوئم درجے کے بولنگ اٹیک کے ساتھ اترنا ہوگا۔لیون نے کہا کہ ہمیں اپنی تیاری کے بارے میں فکر کرنا چاہئے۔ ان کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ گابا کی پچ ہماری بولنگ کے موافق ہے اور امید ہے کہ ہم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر یں گے۔ آسٹریلیا نے اس گراؤنڈ میں 55 میں سے 33 ٹیسٹ جیتا ، 13 ڈرا رہے اور آٹھ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جبکہ ایک میچ برابر رہا۔لیون نے کہا کہ ہمارا یہاں ایک شاندار ریکارڈ ہے۔ ٹیم اعتماد سے بھری ہے اور ہم اچھی کرکٹ کھیلنا جانتے ہیں۔ لیکن آپ صرف اس کے بھروسے نہیں بیٹھ سکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم کتنی باصلاحیت ہے اور سیریز جیتنے کے لئے بے چین ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper