ریاست

یوم ووٹر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir  Urdu  News  Network  |  Deoband  (Uttar Pradesh)  on  25-January-2021

دیوبند: شہر کے اسلامیہ انٹر کالج میں یوم ووٹر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور اساتذہ و اسٹاف کو صد فیصد ووٹ ڈالنے کے لئے حلف دلایا گیا اور اپیل کی گئی کہ تمام اساتذہ و کالج اسٹاف اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی ووٹ کے تئیں بیدار کریں ۔اس موقع پرکالج کے منیجر رضوان الحق ایڈوکیٹ ،پرنسپل ارشد زماںاورماسٹر ظہیر الدین نے کہا کہ آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے ،آپ کے ایک ووٹ سے ملک کو بہتر راستہ مل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی جمہوریت پر فخر ہے جس کے تحت ہمیں ووٹ کا حق حاصل ہے اور ووٹ ہر ہندوستانی کا بنیادی حق ہے ۔سینئر اردو ٹیچر و معروف قلم کار سید وجاہت شاہ نے کہا کہ الیکشن جمہوریت کا تہوار ہے اس لئے ہمیں اس عمل میں بڑھ چڑہ کر حصہ لینا چاہئے اور لوگوں کو بھی بیدار کرنا کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ پولینگ بوتھ پر ووٹر پرچی اور شناختی کارڈ کو ساتھ لیکر ضرور جائیں اور جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں ،انہوں نے صد فیصد ووٹنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کو سیاسی و سماجی ذمہداری سمجھتے ہوئے ملک کی بہتری کے لئے ووٹ ضرور دینا چاہئے اور ہمیں اجتماعی طور پر ووٹنگ فیصد کے اضافہ کی کوشش کرنی چاہئے ۔اس دوران جملہ کالج اسٹاف موجودتھا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper