ابراہیمیہ اور کبیریا ٹرسٹ نے یتیم بچیوں کی شادی کرائی اور باپ کا فرض ادا کیا

Taasir Urdu News Network | Nawada  (Bihar)  on  12-January-2021

نوادہ : ضلع نواده کے تحت ابراہیمیہ ٹرسٹ اور کبیریا ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال سردی میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کیے جاتے ہیں ، اور یتیم لڑکیوں کی شادی کرائی جاتی ہے۔ اسی طرح مکتیب اور پری اسکول امن پبلک اسکول،دار الاالرقم پبلک اسکول ابراہیمیہ ٹرسٹ کے ذریعے چل رہا ہے۔ جس کے بانی محمد سلطان اختر ہیں۔ اور اس کے چیئرمین شمش العارفین عرف گڈو ہیں۔ اسی طرح کبیریہ ٹرسٹ کے بانی حاجی عبد الحکیم ہیں اور اس کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم صاحب ہیں۔ اور اس کے پرنسپل و سکریٹری پروفیسر رضوان صاحب ہیں۔ یہ دونوں ٹرسٹ ایک ساتھ مل کر بہت کام کر رہے ہیں۔ محمد سلطان اختر کی نگرانی میں غریبوں کو بہت فائدہ ہوا بھلا ہوا۔ اس لاک ڈاؤن میں لاکھوں لاکھوں کا پیکیج غریبوں میں تقسیمِ کیا گیا نیکی و سکون حاصل کیا گیا۔ اور اس میں نمو نمود ریا کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ، محمد سلطان اختر چھپ کر کتنے کام کرتے ہیں جسکی مثال نہیں۔ ابراہیمیہ ٹرسٹ کے بانی محمد سلطان اختر کا کہنا ہے کہ تعلیم سے غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے جسکے لئے امن پبلک اسکول فور ایجوکیشن ، دار الا اراقم پبلک اسکول آپ کی خدمت کر رہا ہے۔ غریب یتیم لڑکیوں کی شادی باپ بن کر کرایا اس طرح کی شادی کرانا ہمارا فریضہ ہے اعتماد کے ساتھ کراتے ہیں ۔ غریبوں کا کام بہت آرام سے ہوجاتا ہے ، غریبوں کی مدد سے انکو سکون و آرام ہوتا ہے ہم نے اپنے دین اسلام سے سبق سیکھا ہے۔ ہمیں یہ کام کرنا بہت پسند ہے۔ اللہ ہمیں اور زیادہ عطا کریگا تو ہم اس طرح کا کام پورے بہار میں کرسکیں۔ یہ ہماری ایک چھوٹی سی کوشش ہے۔ اور ہم سب ملکر چھوٹی کوشش میں شامل ہیں۔