اسٹارٹ اپ زون کو فروغ دینے میں بینک سنجیدگی سے کام کریں: ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Betiya  (Bihar)  on  21-January-2021

بتیا: ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران ضلع میں واپس لوٹے غیر مقیم مزدوروں کو ضلع میں روز گار فراہم کرانے میں پنچاب نشنل بینک کے چند شاخ کے منیجر کے ذریعہ درخواست دہندگان کو لون فراہم کرانے میں کتائی برتنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے جو کافی افسوس ناک ہے ۔ آج ضرورت ہے سبھی لوگوںکو غیر مقیم مزدوروں کیلئے بہتر کام کیا جائے ۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ مغر بی چمپارن ضلع کے تمام متعلقہ افسران و ملازمین اور بنیکر س کی کوشش سے بتیا بتیا کو موڈل شہر بنا یا گیا ہے۔ اور چنپٹیا مین اسٹارٹ اپ زون بنانے کا پہل کیا گیا ہے۔ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک کے تمام افسران کو پوری سنجیدگی سے پی ایم جی ای پی سمیت دیگر لون منصوبوں سے مزدوروں کو فائدہ دلانے کو کہا ۔