امیش سنگھ کشواہاکو جنتا دل یو کا ریاستی صدر بنائے جانے پرکیا خیر مقدم

Taasir Urdu News Network | Hazipur (Bihar) on  11-January-2021

حاجی پور: بہار کے مشہور و معروف سیاسی رہنما، ویشالی ضلع کے مہنار اسمبلی حلقہ سے سابق ممبر اسمبلی و جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر اور ہم سبھوں کے معزز بڑے بھائی امیش سنگھ کشواہاکو جنتا دل یو کا ریاستی صدر بنائے جانے پر ویشالی ضلع کے مشہور و معروف سیاسی و سماجی خدمت گار ابوبکر صدیقی نے خیر مقدم کیا ہے اور دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہاں ہےکہ بھائی امیش كشواہا کو جنتا دل یو کا ریاستی صدر منتخب کیے جانے سے پورے بہار میں پارٹی کو استحکام ملے گی۔ ساتھی سبھی مذاہب کے لوگوں کا اس پارٹی پر اعتماد قائم ہوگا۔ اور وہ خود سبھی کو ساتھ لے کر سبھی کے ترقی کے لیے کام کریں گے۔ خاص طور سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ویشالی ضلع سے جن لوگوں نے ان کے ریاستی صدر منتخب کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اس میں پنچایت سمیتی میمبر محمد نثار، محمد صابر حسین، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر محمد ابوذر صدیقی ، محمد شوکت صدیقی، محمد شاہنواز، محمد ساجد اور محمد صدّام وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔