اندور میں ملے کورونا کے 20 نئے معاملے

Taasir Urdu News Network | Indore (Madhya Pradesh)  on  25-January-2021

اندور: مدھیہ پردیش کی اقتصادی راجدھانی اندور میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد یہاں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 57 ہزار 315 ہو گئی ہے۔ وہیں اندور میں مسلسل تیسرے دن کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ کورونا سے اب تک 924 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اندور کے چیف میڈیکل نیز ہیلتھ افسر ڈاکٹر پونم گاڈریا نے بروز پیر بتایا کہ ایم جی ایم میڈیکل کالج کے ذریعہ اتوار دیر شب 3128 سیمپلوں کی جانچ رپورٹ جاری کی گئی۔ ان میں 20 افراد پازیٹو پائے گئے ہیں، جبکہ باقی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں اب متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 57 ہزار 315 ہوگئی ہے۔ وہیں اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 924 ہے۔ حالانکہ یہاں کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور اپنے گھر پہنچ رہے ہیں۔ یہاں اب تک 55 ہزار 720 مریض کورونا کو شکست دیکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اب یہاں فعال مریضوں کی تعداد 671 ہے، جن کا مختلف اسپتالوں اور ہوم کوارینٹائن میں علاج جاری ہے۔ اندور میں کورونا کا ریکوری ریٹ 96 فیصدی پر پہنچ گیا ہے۔غور طلب ہے کہ دیوالی کے بعد اندور میں مسلسل 17 دن تک 500 سے زیادہ نئے متاثرین مل رہے تھے۔ اس کے بعد یہاں تعداد رفتہ رفتہ کم ہوتی گئی اور قریب دو مہینے بعد یہاں نئےمعاملوں کی تعداد 100 سے نیچے پہنچی اور مسلسل 15ویں دن یہاں 100 سے کم نئے مریض ملے ہیں۔ بتا دیں کہ اندور میں ایک دن میں سب سے زیادہ 595 متاثرین ملنے کا ریکارڈ ہے۔