ایجوکیشن آفیسر کی موت پر اظہار تعزیت‎

Taasir Urdu News Network | Birol (Bihar)  on  12-January-2021

بیرول: بیرول بلاک کے ایجوکیشن آفیسر ارون کمار کے انتقال پر،بیرول بی آر سی،میں اظہار تعزیت کیا گیا،اچانک ایجوکیشن آفیسر کے انتقال کی خبرسے علاقے کے تمام اساتذہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اس تعزیتی پروگرام میں موجود تمام اساتذہ کے ساتھ بیرول بلاک کے ڈیویلپمنٹ آفیسر جتیندر کمار اور کوشیسوراستھان حلقہ کے ایم ایل اے کے نمائندہ سیبو جھااورگوڑا بورام حلقہ کے ایم ایل اے سورنا سنگھ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ارون کمار جی بہت اچھے انسان تھے ملی جانکاری کےمطابق مطابق،بیرول ایجوکیشن آفیسر ارون کمار کی علالت کے سبب انتقال ہوا،اس تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی او جتیندر کمار نے کہا کہ ارون کمار اچھے ایماندار افسر تھے،ارون کمار مظفر پور سکرا بلاک باشندہ تھے،جو بیرول میں بی او کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔اب ہم سب کے بیچ نہیں رہے،وہیں اب،رام اُدگاڑ مہتو کو،ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا گیاہے