ایپوا ضلع کمیٹی کا کلکٹریٹ احاطہ میں مظاہرہ

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  18-January-2021

مدھو بنی: آج بھاکپا مالے کے حمایتی ایپوا ضلع کمیٹی و کھیت و دیہی مزدور کسان ضلع کمیٹی نے اجتماعی طور پر ضلع کلکٹریٹ مدھو بنی کے سامنے کسان تحریک کی حمایت میں دھر نا مظاہرہ کیا ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بھاکپا مالے ضلع سکریٹری دھرنارائن کر ن نے کہا کہ تینو ں زرعی قوانین کو منسوخ کر نا ہو گا نہیں تو 30 جنوری کو انسانی زنجیر بنا کر کسان مخالف قوانین کا مخالفت کیا جائیگا ۔ ایپوا ضلع سکریٹری پنکی سنگھ نے کہا ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے میں ہے انہوں نےکہا کہ آج بہار میں جرائم بڑھ گیا ہے ۔ تقریب کی صدارت کسان یونین کے ممبر گنیش یادو نے کیا تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ضلع سکریٹری بیچن رام ، رام ورکچھ پاسوان ، کسان لیڈر منوج جھا ، اتم چندر جھا ، انیل کمار سنگھ ، منیش مشر، پون جھا ،سنیتا دیوی ، فر میلا دیوی ،رامکلی دیوی ،وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔