بھکت چرن داس13دنوں کے بہار دورے پر 25جنوری کو پٹنہ میں

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  22-January-2021

پٹنہ: کل ہند کانگریس کمیٹی کے بہار معاملے کے انچارج سابق وزیر بھکت چرن داس 13دنوں کے بہار دورے پر 25جنوری کو پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ ریاستی کانگریس کے میڈیا انچارج ایچ کے ورما نے بتایا کہ بھکت چرن داس 26جنوری کو صداقت آشرم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی تقریب میں شامل ہوں گے اور اسی دن صداقت آشر م سے کسان ترنگا یاترا کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ 27جنوری کو جناب داس ویشالی جائیں گے جہاں وہ کانگریس لیڈران سے خطاب کریں گے ۔ بعد میں مظفر پور ہوتے ہوئے موتیہاری پہنچیں گے ۔ 28جنوری کو جناب داس موتیہاری اور بتیا میں کانگریس لیڈران سے خطاب کریں گے ۔ 29جنوری کو مجاہد آزادی سے ملیں گے اور 30جنوری کو مرلی بھیروا جائیں گے اور مہاتماگاندھی کے مجسمہ پر گلپوشی کرنے کے بعد مجاہد آزادی راج کمار شکلا اور سنت بھگت کے گھر والوں سے ملیں گے ۔