تھانہ انچارج اپنے اپنے علاقے میں غیر قانونی کانکنی پر نظر رکھیں: ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Gopalganj (Bihar)  on  23-January-2021

گوپال گنج: غیر قانونی کانکنی پر روک لگائے جانے کو لے کر ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے محکمہ کانکنی کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اس دوران انہوں نے غیر قانونی کانکنی، اوور لوڈنگ کی سرگرمیوں میں اصلاح لانے کے لئے کئی ضروری ہدایات دئے گئے۔ غیر قانونی کانکنی پر روک لگانے کے لئے تمام تھانہ انچارجوں کو اپنے اپنے حلقہ میں نظر رکھنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وہیں اوور لوڈنگ کے معاملے میں ضلع ٹرانسپورٹ افسر اور کانکنی افسر کو گاڑی مالک کے ساتھ میٹنگ کر اوور لوڈنگ پر روک لگانے کی پہل شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈی ایم نے کہا کہ پھر بھی اوور لوڈنگ بند نہیں ہوتی ہے تو مالی وصولی کرتے ہوئے ان پر کارروائی کی جائے۔ میٹنگ میں ڈی ٹی او پرمود کمار، ایس ڈی او اپندر کمار پال سمیت دیگر افسران موجود تھے۔