جد یو لیڈر لولی نے کیا پائپ لائن پروگرام کا افتتاح

Taasir Urdu News Network | Samastipur  (Bihar)  on  11-January-2021

سمستی پور: دھرلکھ پنچایت کے پنچوٹی چوک پر انڈین آئل کارپوریشن لیمیٹیڈ کے گیس پائپ لائن پروگرام کا افتتاح آج نگرپریشد کے نائب چیرمین و جد یو لیڈر شارق الرحمن لولی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔اس سے قبل مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے شارق الرحمن لولی کو کمپنی کے نمائندہ ویمل کمار اور راگھو رنجن نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب لولی نے وزیر اعلی نتیش کمار کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں بجلی ،پانی وسڑک کو بہتر بنانے کا کام کیا وہیں قانون کا راج قائم کیا جسکا نتیجہ ہے کہ اب بڑی۔بڑی کمپنیاں ریاست میں قدم رکھ رہی ہے اور اسی کی ایک مثال آج یہاں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ انڈین آئل کمپنی گیس پائپ لائن بچھانے کا رہی ہے جسکا پورا فائدہ صارفین کو ملیگا۔انہوں نے کہا کہ اب کمپنی سے سیدھا گیس صارفین تک پہنچیگا جسکے سبب گیس کی قیمت بھی کم ہوگی اور جہاں بکنگ کا جھنجھٹ بھی ختم ہوگا وہیں نہ ڈیلیوری مین کا انتظار رہیگا۔انڈین آئل ایک قابل اعتماد کمپنی ہےاسلئے یقینی طور پر یہ پروگرام صارفین کے لئے وردان ثابت ہوگا۔اس موقع پر انڈین آئل کے ایریا منیجر روی کشن،ویمل کمار،راگھو رنجن کے علاوہ شاہین اختر،ہیمنت پانڈے،ای آصف،ای ندیم احمد،ابو نصر،فراز انور،عبدالقیوم،سودھیر کمار،مکیش کمار،اعظم اقبال وغیرہ موجود تھے۔