جسپریت بمرا برسبین ٹیسٹ سے باہر

Taasir Urdu News Network | Brisbane (Australia)  on  13-January-2021

برسبین: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلرجسپریت بمرا فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جسپریت بمراہ پیٹ میں کھچاؤ کے باعث ٹیسٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے مطابق توقع ہے کہ جسپریت انگلینڈ کیخلاف ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔