Taasir Urdu News Network | Jamshedpur (Jharkhand) on 07-January-2021
جمشید پور: جمشید پور بلاک دفتر میں دوپہر اس وقت افرا تفری مچ گئی ،جب ڈی سی سورج کمار کی گاڑی بلاک دفتر احاطہ میں داخل ہوئی ، ڈی سی کو دیکھتے ہی ، گماشتہ اور دلال بھاگنے لگے۔ اس سلسلہ میں ڈی سی کے اشارے پر تقریباً دو درجن لوگوں کو پر سوڈیہ تھانہ کی پولس نے حراست میں لے لیا اور پوچھ تاچھ کے لئے تھانہ لے گئی ان میں سے ایک ایسا نوجوان بھی تھا ، جو اپنے آپ کو بلاک کا کرمچاری بتا رہا تھا ، تصدیق کے لئے جب اس کا آئی کارڈ دیکھا گیا ،تو وہ فرضی نکلا ، نوجوان اپنے آپ کو کمپوٹر اوپریٹر بتا رہا تھا ڈی سی نے گھستے ہی ، صدر دروازہ بند کر وایا ۔ جمشید پور بلاک دفتر کے اندر داخل ہوتے ہی ، ڈی سی نے صدر دروزہ پر جوان کو تعنیات کیا ۔ کسی بھی شخص کو احاطہ سے باہر نہیں جانے دینے کی ہدایت دی ، ڈی سی بلاک اور سرکیل کے ایک ایک دفتر میں جا کر ملازموں سے پوچھ تاچھ کی۔ کچھ ملازم ڈیوٹی کرتے پائے گئے ، تو کئی کا دفتر بند تھا ۔ وہیںبلاک افسر پر وین اور سرکیل افسر انوراگ تیواری بھی غیر حاضر پائے گئے ۔ ملازمین نے بتایا کے سرکیل افسر چھٹی پر ہیں ۔ جب کہ بلاک افسر فیڈ ل وزٹ پر نکلے ہوئے ہیں ۔