جیتن رام مانجھی نے چراغ پاسوان پر کیا طنز ،کہا آپ بہار آتے کب ہیں جو ڈر لگے گا

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  19-January-2021

پٹنہ: سابق وزیر اعلی جتین رام مانجھی نے لوجپا کے قومی صدر چراغ پاسوان پر طنزکرتے ہوئے آج ٹوئٹ کر کہا کہ چراغ پاسوان بہار آتے کب ہیں جو انہیں ڈر لگے گا ۔ ویسے تو 2020کے انتخاب میں بہار کے عوام نے واضح کردیا کہ سب سے زیادہ ڈر آپ سے اور آپ جس کی مدد کر رہے تھے ان سے لگتا ہے تبھی تو آپ اور آپ کے چھوٹے بھائی کو اقتدار سے دور رکھا ہے ۔ واضح ہو کہ بہار میں لا اینڈ آرڈر کے سلسلےمیں چراغ پاسوان نے وزیر اعلی نتیش کمار کی نکتہ چینی کی ہے ۔ اب تو سماج کے رسوخ دار اور جانے مانے لوگوں کا بھی قتل ہونے لگا ہے ۔ اس سلسلے میں انہو ںنے وزیر اعلی سے ایک اور قدم آگے بڑھانے کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے نئی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیا ہے ۔ایسا نہیں ہے کہ دوبارہ حکومت بننے کے بعد بوریابستر لیکر ان کے پیچھے پڑے ہیں ۔ کافی دنوں سے بہار میں امن و قانون کی صورتحال اچھی نہیں ہے ۔ اس معاملے کو ہم انتخاب کے وقت سے ہی اٹھارہے ہیں ۔