دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر اسکیلیٹر سروس کا آغاز

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar)  on  07-January-2021

دربھنگہ: نئے سال میں ریلوے نے دربھنگہ جنکشن سے سفر کرنے والے مسافروں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے۔ ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران دربھنگہ جنکشن پر ایسکلیٹر کو جلد شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جس کے بعد مسافروں کے لئے 1 نمبر پلیٹ فارم سے ایسکلیٹر سروس بحال کردی گئی۔خوشی کی بات ہے کہ ڈی سی ایم کی جانب سے ایسکلیٹر لگانے کی ہدایات 24 گھنٹوں میں شروع کردی گئیں۔دربھنگہ جنکشن پر ایسکلیٹر لگانے کا کام قریب ایک سال سے جاری تھا اور یہ کچھ مہینے پہلے تیار کیا گیا تھا،لیکن کاموں کو مکمل کرنے کے لئے اسے کچھ تکنیکی مجبوریوں کے تحت بند رکھا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم 4-5 پر ایسکلیٹرز کی تعمیر بھی جاری ہے۔ جلد ہی اس کا آغاز کردیا جائے گا۔دربھنگہ جنکشن پر ایسکلیٹر سروس شروع کرنے کے بعد مسافروں کو راحت مل رہی ہے۔خاص طور پر وہ لوگ جنہیں سیڑھی چڑھنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔بزرگ معذور وغیرہ کو اس سے راحت مل رہی ہے۔کورونا کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن سے ٹرینوں کی آپریٹنگ میں کمی آرہی ہے ، جبکہ ویٹینگ ٹکٹ والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔عام دنوں میں روزانہ 30 سے ​​35 ہزار مسافر یہاں سفر کرتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ریلوے جنکشن پر ایسکیلیٹر کی سہولت ضروری تھی۔