دربھنگہ سونا لوٹ کانڈ میں پولیس نے مزید پانچ مشتبہ کو کیا گرفتار

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  09-January-2021

سمستی پور: دربھنگہ میں ہوئے سونا لوٹ معاملے میں پولیس کو مزید بڑی کامیابی ملنے کی خبر ہے۔خبر ہے کہ ایس ٹی ایف اور دربھنگہ پولیس کی ٹیم نے سمستی پور پولیس کے تعاون سے شہر کے بہادر پور اور بنگالی ٹولہ میں چھاپہ ماری کر پانچ مشتبہ بدمعاشوں کو حراست میں لیا ہے جس میں تین خواتین شامل ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ بدمعاشوں کے پاس سے لوٹ کا سونا بھی برآمد کیا گیا ہے حالانکہ گرفتاری کو لیکر پولیس کا کوئی بھی افسر کچھ بھی بولنے سے پرہیز کر رہے ہیں ۔بتادیں کہ اس سے قبل ٹیم نے ضلع کے اجیار پور تھانہ حلقہ کے گاؤ پور چوک واقع ایک زیور کی دکاندار اشوک ساہ کے دکان سے لوٹ کی کرشنا برانڈ کی ڈائمنڈ جیولری برآمد کیا تھا اسکے بعد دکاندار اشوک ساہ کی نشاندہی پر کی بنیاد پر دلسنگھ سرائے میں چھاپہ ماری کر زیورات تاجر شمبھو ساہ کے لڑکے آکاش سونی کو حراست میں لیکر ٹیم پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔بتادیں کہ ایک روز قبل یعنی جمعرات کو ضلع کے الگ۔الگ مقامات پر چھاپہ ماری کر ایک خاتون سمیت سات مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس نے ڈیڑھ کیلو سونا ،80 عدد ڈائمند کے علاؤہ پانچ لاکھ نقد برآمد کیا تھا وہیں ایک مشتبہ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا تھا ۔واضح ہو کہ 09 دسمبر2020 کو ہتھیار بند بدمعاشوں نے دن دہاڑے دربھنگہ ایک زیورات کی دکان پر دھاوا بول کر قریب دس کروڑ کے زیورات لوٹ کر سنسنی پھیلا دی تھی۔اس معاملے میں پولیس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی تھی جب اس کانڈ کا ماسٹر مائنڈ و سمستی پور ضلع کے دلسنگھ سرائے باشندہ وکاس جھا کو پولیس نے مونگیر سے گرفتار کیا جسکی نشاندہی پر پولیس مسلسل سمستی پور میں۔ چھاپہ ماری کر رہی ہے۔