دربھنگہ سونا لوٹ کانڈ میں پولیس کو ملی کامیابی،سونا سمیت سات مشتبہ حراست میں

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  07-January-2021

سمستی پور: ایس ٹی ایف اور دربھنگہ پولیس نے سمستی پور پولیس کی مدد سے دربھنگہ میں ہوئے دس کروڑ کے سونا لوٹ معاملے میں پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔پولیس نے سمستی پور ٹاؤن ،ویبھوتی پور سمیت کئی تھانہ حلقوں میں چھاپہ ماری کر جہاں سات مشتبہ بدمعاشوں کو حراست میں لیا ہے وہیں لوٹ کے قریب ڈیڑھ کیلو سونا اور ڈھائی لاکھ روپیہ نقد بھی برآمد کیا ہے۔سمستی پور ضلع پولیس کپتان وکاس ورمن نے چھاپہ ماری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ٹی ایف اور دربھنگہ پولیس نے سمستی پور پولیس کے تعاون سے چھاپہ ماری کی ہے تاہم انہوں نے لوٹ کا سونا اور نقد برآمدگی سے متعلق کچھ بھی بتانے سے پرہیز کیا۔ذرایع سے ملی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 09 دسمبر 2020 کو دربھنگہ میں دن دہاڑے درجن بھر سے زیادہ بدمعاشوں نے ایک جیولری کی دکان پر دھاوا بولتے ہوئے قریب دس کروڑ روپیہ کا سونا لوٹ لیا تھا۔اس واردات کے بعد سے ہی اس لوٹ کانڈ کا تار سمستی پور سے جڑے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔اس دوران دربھنگہ پولیس نے ضلع کے پوسا،کلیان پود،چکمہسی وغیرہ تھانہ حلقے میں چھاپہ ماری کی تھی لیکن پولیس کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں آیا تھا اور پولیس کو بیرنگ واپس لوٹنا پڑا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دربھنگہ سونا لوٹ کانڈ میں مونگیر سے شاطر وکاس جھا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو اس سے پوچھ تاچھ کے دوران کئی سراغ ہاتھ لگی تو کل رات ایک مرتبہ پھر ایس ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ دربھنگہ پولیس سمستی پور پہنچی اور سمستی پور پولیس کے تعاون سے ٹاؤن،ویبھوتی پور سمیت کئی تھانہ حلقے میں چھاپہ ماری کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کل رات کی چھاپہ ماری میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے اور پولیس نے اس لوٹ کانڈ میں۔ ملوٹ سات مشتبہ بدمعاشوں کو نہ صرف حراست میں لیا ہے بلکہ ان لوگوں کے پاس سے قریب ڈیڑھ کیلو سونا اور ڈھائی لاکھ روپیہ نقد بھی برآمد کیا ہے۔حراست میں لئے گئے سات مشتبہ لوگوں میں دو خاتون بھی بتائی گئی ہے۔حراست میں لئے گئے سبھی ساتوں مشتبہ بدمعاشوں کو لیکر دربھنگہ روانہ ہوچکی ہے۔