دربھنگہ کے 3055 بے سہارا لوگوں کو دیا گیا کمبل

Taasir Urdu News Network | Darbhanga (Bihar)  on  07-January-2021

دربھنگہ: ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی ہدایت کے مطابق میں لیپروسی آشرم ، سونکی میں 50 اور بنیاد سینٹر، بیرول میں 44 کل 99 ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کے درمیان سوشل سیکیورٹی سیل کے ذریعہ کمبل کی تقسیم کی گئی۔ڈسٹرکٹ سوشل سیکیورٹی سیل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیہا نوپور نے بتایا کہ جب دسمبر میں ضلع دربھنگہ میں سردی کی لہر شروع ہوئی تو، ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ نے ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ، مندر اور سڑک کے کنارے کے قریب پائے جانے واے بے سہارا لوگوں کو تلاش کر کمبل دستیاب کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ سردی کے قہر سے محفوظ رہیں۔انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے ضلع دربھنگہ کے کل 3055 ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں میں کمبل تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وزیر اعلی اسکیم کے تحت 268 بھکاریوں میں کمبل بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔دربھنگہ کے لہریا سرائے اسٹیشن کے قریب واقع شنی مندر کے سامنے ، ضلع مجسٹریٹ نے خود سینکڑوں بھکاریوں کو کمبل مہیا کرایے۔