رام مندر نرمان ندھی سمرپن کے لئے آر ایس ایس و بھگوا تنظیموں نے نکالی یاترا

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

دیوبند: شری رام مندر نرمان ندھی سمرپن کے لئے آر ایس ایس و بھگوا تنظیموں کے عہدہ داران و کارکنان نے شہر کے مختلف مقامات پر یاترا نکال لوگوں سے ندھی سمرپن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔یاترا سبھاش چوک ،نیچل گڑھ سمیت شہر کے مین بازار سے ہوتے ہوئے شری رام لیلا بھون پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ،آر ایس ایس کے ضلع انچارج وریندر اور ڈاکٹر پون نے پرچم اٹھایا اور ضلع پرچارک بھوپیندر نے رام مندر نرمان ندھی سمرپن کی تفصیلات لوگوں کو بتاتے ہوئے ان سے اس مقدس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ۔اس موقع پر یوگیندر ،چودھری راجپال ،سوراج سنگھ ،آیوشی ،ڈاکٹر کانتا تیاگی ،گجراج رانا اور دیپک تیاگی وغیرہ موجود تھے ۔