روپیش قتل معاملے میں گرفتاری نہیں ہونے پر اظہار تشویش : مدن موہنجھا

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  19-January-2021

پٹنہ : بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے آج انڈیگو ایئر لائنس کے اسٹیشن منیجر روپیش سنگھ کے اہل خانہ سے ان کے سبری جلال پور واقع گھر پر ملاقات کی ۔ ڈاکٹر جھا نے روپیش سنگھ قتل معاملے میں اب تک کسی جرائم پیشوں کی پہچان نہیں ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے پولس انتظامیہ قتل لوٹ آبروریزی کے واقعات کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے ۔ ڈاکٹر جھا نے قتل معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے انہو ںنے روپیش سنگھ کی اہلیہ کو سرکار ی ملازمت اور بچوں کی تعلیم ، فیملی کی حفاظت اور معاوضے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ریاست میں لگاتار بڑھ رہے مجرمانہ معاملوں سے واضح ہو گیا ہے کہ پولس انتظامیہ کا کرائم پر کنٹرول نہیں ہے ۔ جناب جھا کے ہمراہ رکن اسمبلی پرتیما کماری داس ، سارن ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر کامیشور سنگھ ودوان ، آنند مادھو ، آشوتوش شرما ، کمل دیو نارائن شکل ، سنیل کمار سنگھ ،ستیندر کمار سنگھ ، شنکر کمار جھا اور سودھا مشرا شامل تھیں ۔