زرعی قوانین کے خلاف جاپ نے راج بھون مارچ نکالا

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  23-January-2021

پٹنہ: زرعی قانون کو رد کرنے کی مانگ کی حمایت کرتےہوئے جن ادھیکار پارٹی کے زیر اہتمام آج راج بھون مارچ نکالا گیا ۔ مارچ کی شروعات سبھاش چندر بوس گولمبر گاندھی میدان سے ہوئی ۔ راج بھون پہنچنے سے پہلے ہی پولس نے مارچ کو جے پی گولمبر کے پاس ہی روک دیا اور آگے جانے کی اجاز ت نہیں دی ۔ اس موقع پر طلبہ لیڈر منیش کمار کو گرفتا ر کیا گیا ۔ راج بھون مارچ کو روکے جانے کے بعد ایک وفد نے راج بھون جاکر گورنر پھاگو چوہان کو ایک عرضی سونپی ۔ اس موقع پر مرکزی حکومت پر طنزکرتے ہوئے جاپ کسان پریشد کے صدر کنہیا جی نےکہاکہ مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین کو رد کرے ۔انہوں نے کہا کہ راج بھون مارچ کو روک کر پولس نے ہمارے حقوق کی حق تلفی کی ہے ۔