سابق کر کٹر شعیب ملک ہوئے کار حادثہ کے شکار

Taasir Urdu News Network | Lahore (Pakistan)  on  11-January-2021

لاہور: سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کی کار اتوار کے روز لاہور میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں کارکو بری طرح نقصان پہنچا لیکن ملک کو چوٹ نہیں آئی۔ خود شعیب ملک نے ٹویٹ کیا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، واقعہ اس وقت پیش آیا جب شعیب ملک پاکستان سپر لیگ کے سیزن سکس کے ڈرافٹ ایونٹ سے اپنے ہوٹل واپس جارہے تھے۔ لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر (این ایچ پی سی) کے قریب ایک ٹرک ایک ریستوراں کے قریب کھڑا تھا۔ ان کی تیز رفتار اسپورٹس کار اس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار کا سامنے والا حصہ بری طرحتباہ ہوگیا ۔ عینی شاہد کے مطابق شعیب ملک اس کار میںبیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے ان کا ویڈیو لینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے مجھ سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ کرکٹر کی اسپورٹس کار تیز رفتار سے این ایچ پی سی سے باہر آگئی تھی لیکن وہ قابو میں نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ پھسل گئی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔