سبھاش چندر بوس کی جینتی پر آر جےڈی رہنمائوں کا خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  23-January-2021

پٹنہ: نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 125ویں جینتی آر جے ڈی دفتر میں ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں منائی گئی ۔ اس موقع پر ان کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ گلپوشی کے بعد جگدانند سنگھ نے کہا کہ سبھاش چندر بوس آئی سی ایس پاس کرنے کے بعد انگریز حکومت میں ملازمت نہیں کر ملک کی خدمت میں لگ گئے ۔ بابائے قوم مہاتماگاندھی کی عدم تعاون تحریک میں شامل ہوئے اس وقت ملک میں دو نظریات کام کر رہے تھے ایک نرم دل دوسرا گرم دل دونوں کا ایک ہی مقصد آزادی حاصل کرنا ہے ۔ سبھاش چندر بوس گرم دل لیڈر تھے ۔ ملک کو آزاد کرانے کیلئے آزاد ہند فوج قائم کر انگریز وں سے لڑائی لڑے ۔ ان کا نعرہ تھا دہلی چلو ، جئے ہند اور تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا ۔ انہو ںنے نوجوانوں کو تحریک آزاد ی کیلئے تیار کیا ۔سبھاش چندر بوس اس کارنامہ کیلئے بھارت ہمیشہ اس کا قرضـ دار رہے گا۔ اس موقع پر سابق اسمبلی اسپیکر ادئے نارائن سنگھ چودھری ، شیام رجک ، ریاستی نائب صدر اور سابق وزیر ورشن پٹیل ، ڈاکٹر تنویر حسن ، رام بلی سنگھ چندر ونشی ، چندر شیکھر ، فیاض احمد کمال ، غلام ربانی ، اعجاز احمد ،انور سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی ان کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔