سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پرٹی 20 میچ کا آغاز

Taasir Urdu News Network | Thakurganj  (Bihar)  on  22-January-2021

ٹھاکرگنج /کشن گنج: سیمانچل کے کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکرگنج شہر کے تاریخی گاندھی میدان میں ہر سال کی طرح امسال بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر ٹھاکرگنج کرکٹ کلب کے زیر اہتام نیو ایئر چیلنجر ٹرافی- 2021 کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس کا افتتاح آج ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش اور کشن گنج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹرکمار آشیش کے علاوہ مقامی معززین کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ٹھاکر گنج کرکٹ کلب کے صدر کنہیا لال مہتو نے کہا کہ اس بار سرکاری گائڈلائنس کا عمل کرتے ہوئے کچھ تبدیلی کیا گیا ہے۔20 اوورز کی ٹورنامنٹ میں بہار، بنگال،نیپال اور علاقائی ٹیمیں کے علاوہ کل16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوکرفروری مہینے کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس درمیان کلب کے سکریٹری جناب جہانگیر عالم نے ٹورنامنٹ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کہ اس بار کلب کے سبھی ممبران کھلاڑیوں کا حوصلہ افزائی کیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو ایک نئی توانائی ملی ہے اور ہم امید کرتے ہے کہ اس بار سبھی بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ اخر میں مسٹر جہانگیر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب کرنے سے متعلق کلب کے ممبروں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہے۔