سراج ،گل اور شاردل سمیت چھ کھلاڑیوں کو ملے گی نئی گاڑی

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  23-January-2021

نئی دہلی: آٹوموبائل کمپنی کے مالک آنند مہندرا نے آسٹریلیا دورے پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چھ نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کو گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ جن ہندوستانی کھلاڑیوں کو گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔ان میں محمد سراج ، ٹی نٹراجن ، شبھمن گل ، واشنگٹن سندر ، شاردل ٹھاکر اور نویدیپ سینی ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں کو آنند مہندراکی طرف سے تھار ۔ایس یو وائی گاڑی گفٹ میں دی جائے گی۔ اس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر کے ذریعہ کیا۔آنند مہندرا نے ٹویٹ کیا کہ چھ ہندوستانی نوجوان کھلاڑیوںنے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبو کرتے ہوئے تاریخی جیت درج کی ۔ تاہم ان میں سے شاردل ٹھاکر اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے تھے۔ مہیندرا نے مزید لکھا ہے کہ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ہمیں زندگی کی نئی تعلیم دی اور ذاتی طور پر میں اس فتح سے بہت خوش ہوں۔ اس جیت کے بعد میں یہ کار انہیں بطور تحفہ دیتا ہوں اور اس کے لئے انہیں کمپنی کو کوئی قیمت ادا نہیں کرنا ہوگی۔