سرد موسم کی وجہ سے کانپ رہا ہے کشن گنج ضلع

Taasir Urdu News Network | Thakurganj  (Bihar)  on  12-January-2021

ٹھاکر گنج:  آج کل سیمانچل کے کشن گنج ضلع سمیت مغربی بنگال سے لیکر نیپال بورڈر سے سٹے گلگلیہ، ٹھاکرگنج بلاک سمیت پورے علاقے کو سرد موسم نے کپا کر رکھ دیا ہے۔ پہلے صبح ٹھنڈ اور کوہرے نے دستک دی۔ جس کی وجہ سے شدید سردی نے پورے آکروش میں کشن گنج ضلع کے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بچے،بوڑھے، نوجوان سبھی اس خوفناک سردی کا شکار رہیں۔ سردی اور تیز ہوا کا اثر ہر طرف دیکھاگیا۔ مویشی بھی اس سردی میں کانپتے ہو دیکھا گیا۔ ٹھنڈ اور سردی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی درہم برہم جیسا رہے۔ صبح سے لیکر شام ہونے تک لوگ گھروں میں ہی رہیں۔اور لوگ آتش جلا کر آگ تاپتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس شدید سردی نے زندگی کو اضطراب میں مبتلا کردیا ہے۔