سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کے زیر اہتمام معذور امدادی کیمپ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  19-January-2021

دیوبند: سماجی تنظیم بھارت وکاس پریشد کے زیر اہتمام معذور امدادی کیمپ کا انعقاد ریلوے روڑ پر واقع ایک اسکول میں کیا گیا جس میںمدد فراہم کرنے کی غرض سے ضرورت مند معذور افراد کی نشاندہی کی گئی ۔اس موقع پر بی جے پی کے علاقائی ایم ایل اے کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ معذور افراد کی مدد کے لئے صاحب ثروت لوگوں کو آگے آنا چاہئے ۔کیمپ میں ضلع معذور افسر ابھے شریواستو نے کہا کہ منعقدہ کیمپ سے معذور افراد کو فائدہ ہوگا ،ضلع انتظامیہ کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ معذور افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔کیمپ انچارج سکھوندر باوا اور ڈاکٹر گردیپ سنگھ نے بتایا کہ کیمپ میں سو سے زیادہ معذور افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے ان سبھی افراد کو 26جنوری کو امدادی سامان فراہم کرا دیا جائیگا ۔ اس دوران سندیپ شرما،راج کشور ،ویپن گرگ ،وویک تایل ،راجیش سنگھل ،امیت سونی ،انشل ورما اور سوہن کچھل وغیرہ موجود تھے ۔