سمستی پور میں ٹریکٹر حادثے میں زخمی ایک مزدور کی موت

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  25-January-2021

سمستی پور:  سمستی پور میں کل دیر شام ٹریکٹر حادثے میں زخمی ایک مزدور کی دوران علاج موت ہو گئی وہیں ڈرائیور سمیت تین دیگر افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ موصولہ اطلاع سےمہلوک مزدور بابوال رائے (30 سال) سرائے رنجن تھانہ علاقہ کے ہر پور برہیتہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ بتادیں کہ ہفتہ کی رات فلائی اوور بریج پر ایک بے قابو ٹریکٹر حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں ڈرائیور سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئےتھے جسے مقامی لوگوں نے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ زخمیوں میں مٹھلیش رائے (بکرم پور بانڈے) ، منٹن رائے (رحیم پور رودولی) ، وکی رائے (لگونیا رگھو کنٹھ) تھانہ مفصل علاقہ شامل ہیں جن کا علاج صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ معلومات کے مطابق فلائی اوور بریج پر مگردہی گھاٹ کی طرف جانے والا ایک ٹریکٹر اوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوگیا اور یہ پل کی ریلنگ کو توڑتے ہوئے ہوا میں لٹک گیا تھا۔ شکر ہے کہ جب ٹریکٹر بے قابو ہوگیا تو وہاں لوگوں کی نقل و حرکت نہ تھی۔ پل پر لٹکے ہوئے ٹریکٹر سے متعلق اطلاع شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ ٹریکٹر کو دیکھنے کے لئے پُل پر پہنچ گئے۔ اس کے نتیجے میں اوور برج کے نیچے اور پل کے اوپر جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جے سی بی کی مدد سے ٹریکٹر کو نکالا تب جاکر آمدورفت بحال ہوا۔