سنٹرل بینک عالم گنج بازار مجھو لیا میں دن دہا ڑے دو لاکھ روپے کی لوٹ

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar)  on  19-January-2021

بتیا: سوموار کو سنٹرل بینک عالم گنج بازار مجھو لیا میں چار نقاب پوش شاطر جرائم پیشوں نے دن دہاڑے لوٹ کی وارد ات کو انجام دیا ۔بتایا جا تا ہے کہ دو بائیک پر سوار چار نقاب پوش شاطر لٹیرے سنٹرل بینک عالم گنج بازار میں داخل ہوئے ۔بینک کے گیٹ کو اندر سے تالا لگا کر بند کر دیا۔بینک کے اندر جمع نکاسی کرنے آئے گراہکوں کو پسٹل کے زور پر جرائم پشیوں نے دھمکایا اور خاموش رہنے پر مجبور کر دیا ۔اس کے بعد جرائم پیشوں کے برانچ منیجر اجے تیواری ، کیشئر اتول کمار سمیت سبھی بینک ملازمین کو پسٹل کےزور پر یرغمال بنا لیااور کیش باکس میں رکھے دو لاکھ روپے لوٹ کر بڑی آسانی سے گیٹ کا تالا کھول کر پھر باہر سے گیٹ میں تالا لگا کر بائیک پر سوار ہو کر فرار ہوگئے ۔لوٹ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی داروغہ کے کے گپتا تفتیش انچارج اودے کمار ، سدھانشو شیکھر ، اے کے ٹھاکر وغیرہ پولس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر جانچ پڑتال شروع کر دیا ۔