سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ، انہیں دو سال تک محتاط رہنا پڑے گا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Kolkata (West Bengal)   on  29-January-2021

کولکاتہ: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) کے چیئرمین ، سوربھ گنگولی کی حالت مستحکم ہے۔ جمعرات کو ان کے دل میں ملک کے مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر دیوی شیٹی کی نگرانی میں دو اسٹینٹ ڈال دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد ، ان کی حالت مستحکم ہے۔اپولو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گنگولی کو کم سے کم دو سال تک بہت محتاط رہنا پڑے گا۔ ان کے دل کی رکاوٹ کو ختم کرنے کے لئے کل 3 اسٹینٹ لگائے گئے تھے۔ اس سے پہلے ، 2 جنوری کو ، انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا ، جس کے بعد پہلا اسٹینٹ لگایا گیاتھا۔بدھ کے روز سوربھ گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد کولکاتہ کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعرات کے روز ، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان کی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے اسپتال گئی تھیں۔