سی ایچ سی دیوبند میں 59ملازمین پر ڈرائی رن (رہرسل ) کی گئی

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

دیوبند: کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے 16جنوری سے شروع کی جانے والی ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت سی ایچ سی دیوبند میں 59ملازمین پر ڈرائی رن (رہرسل ) کی گئی ساتھ ہی ملازمین کو ٹیکہ کاری مہم کی تفصیلی معلومات فراہم کرائی گئیں۔ٹیکہ کاری کی مہم کے حوالے سے شہر کے ریلوے روڑ پر واقع سرکاری اسپتال میں ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار اور ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر کانتی پرساد کی موجودگی میں ٹیکہ کاری کی مہم کے لیے وسیع تیاری کی گئی ساتھ ہی 59ملازمین پر ڈرائی رن (رہرسل )کی گئی ۔سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایا کہ ڈرائی رن صبح نو سے دوپہر دو بجے تک کیا گیا جس میں چار ٹیمیں بناکر 15-15ملازمین پر ویکسین کا ڈیمو کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائی رن میں آشا ،اے این ایم ،ڈاکٹرز ،اسٹاف نرس اور سنگنی سمیت دیگر ملازم موجود تھے ۔اس دوران ایس ڈی ایم راکیش کمار نے محکمہ صحت کی ٹیم سے کہا کہ مہم سے وابستہ تمام ڈاکٹر یقینی بنائیں کہ ٹیکہ کاری سے منسلک وزارت صحت کی جانب سے جاری تمام ہدایات پر عمل درآمدکیا جائے۔