شاہنواز اور مکیش سہنی نے لی قانون ساز کونسل ممبر کا حلف

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna (Bihar)   on  29-January-2021

پٹنہ: بہار قانون ساز کونسل کے دو نو منتخب ممبران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سید شاہنواز حسین اور وکاس انسانی پارٹی (وی آئی پی) کے مکیش سہنی نے آج وزیر اعلی نتیش کمار ،راجیہ سبھا ممبر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کی موجودگی میں حلف لئے ۔ بہار قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے دونوں ممبروں کو حلف دلائی ۔ شاہنواز حسین نے اردو میں اور مکیش سہنی نے ہندی میں حلف لیا۔ وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ وجے چودھری ، وزیر سیاحت جیویش مشرا ، سابق وزیر سرون کمار ، بی جے پی کے قومی ترجمان اور قانون ساز کونسل کے ممبر سنجے میوک کے علاوہ قانون ساز کونسل کے کئی ممبران اس دوران موجود تھے۔ مکیش سہنی اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کو بہار قانون ساز کونسل سے منتخب کئے گئے ہیں ۔ قانون ساز کونسل کی سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخاب میں حزب اختلاف کی طرف سے کوئی امیدوار نہ ہونے کی صورت میں دونوں رہنماؤں کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔شاہنواز حسین پہلی بار بہار قانون ساز کونسل کے رکن بنے ہیں ۔ حالانکہ اس سے قبل وہ مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔ دو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے شاہنواز پہلی بار کشن گنج سے پارلیمنٹ اور دوسری بار ضمنی انتخاب میں بھاگلپور سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ جبکہ مکیش سہنی اس سے قبل کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں رہے ہیں۔ وہ پہلی بار ایوان بالا کے ممبر منتخب ہو ئے ہیں ۔ شاہنواز کو لیکر اقتدار کے گلیاروں میں یہ باتیںچل رہی ہے کہ نتیش حکومت میں انہیں وزیر کا عہدہ سونپا جا سکا سکتا ہے۔