شراب کے ساتھ چار کاروباری گرفتار

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  07-January-2021

سمستی پور: شراب بندی قانون کے سختی سے نفاذ کے لئے سمستی پور کے ضلع پولیس کپتان وکاس ورمن کے حکم پر صدر ڈی ایس پی پرتیش کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ایک خصوصی مہم چلاتے ہوئے لگاتار چھاپہ ماری کر رہی ہے ۔اسی کے تحت بدھ کی شب پولیس نے چھ کارٹون شراب کے ساتھ ایک گروہ کے چار کاروباری کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے انکے پاس سے ایک اسکارپیو،تین بائک اور چھ موبائل ضبط کیا ہے۔یہ جانکاری صدر ڈی ایس پی نے ایک پریس کانفرنس کر آج اسکی جانکاری صحافیوں کو دی۔انہوں نے بتایا کہ ممنوعہ نشہ مصنوعات قانون کے سختی سے نفاذ کرانے اور قتل کے ملزمین کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلارہی تھی اسی دوران مفصل تھانہ حلقہ دھرم پور ہائی اسکول کے پاس ایک لال رنگ کا اسکارپیو سے دو کارٹون غیر ملکی ممنوعہ شراب کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا وہیں اسکا دو ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا اسکے بعد گرفتار نوجوان کی نشاندہی پر ایک مکان سے چار کارٹون شراب کے ساتھ تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار کاروباریوں میں مظفر پور ضلع کے سکرا تھانہ حلقہ کے مشرولیا باشندہ منوج کمار ورما کا لڑکا منیشا کمار،پنکج کمار ولد دلیپ رائے ساکن موسی پور تھانہ مفول،رتنیش کمار ولد رام چندر منڈل ساکن بھوراہی ضلع سپول اور اودھیش کمار ولد برجو پاسوان ساکن امیر گنج دھرم پور تھانہ مفصل شامل ہے۔