شمشیر کے قاتلوں کی گرفتاری کی مانگ کو لیکر سڑک جام

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar)  on  07-January-2021

سمستی پور: ضلع کے چکمہسی تھانہ حلقہ کے محمد شمشیر عرف( ہیپی) کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی مانگ کو لیکر مشتعل لوگوں نے آج سمستی پر۔دربھنگہ شاہراہ کو کلیان پور چوک کے نزدیک سڑک جام کر پولیس انتظامیہ کےخلاف جمکر نعرے بازی کی۔مشتعل لوگوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی لاپرواہی و تساہلی کے سبب شمشیر کا نہایت ہی بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔مشتعل لوگوں نے بتایا کہ 30 دسمبر کو شراب مافیا پربھات چودھری اور ونئے چودھری اسکے گھر آیا اور شمشیر کو بلاکر لے گیا دیر رات تک جب وہ اپنے گھر نہیں لوٹا تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور اسے تلاش کرنا شروع کیا لیکن اسکا کوئی پتہ نہیں چلا تو اسکے اہل خانہ پربھات چودھری کے گھر گئےففٹچٹ جہاں ان لوگوں گالی گلوج کر بھگا دیا اسکے بعد شمشیر کی ماں نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے دونوں کو نامزد ملزم بناتے ہوئے اغوا کا کیس چکمہسی تھانہ میں درج کرایا لیکن پولیس نے اسے سنجیدگی سے نہیں لی اگر پولیس نے اسے سنجیدگی سے لیا ہوتا اور فوری کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمین کو گرفتار کر لیتی تو شاید شمشیر کا قتل نہیں ہوتا۔بعد میں سڑک جام کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے ضروری یقین دہانی کراکر سڑک جام ختم کرایا اور آمدورفت بحال کرایا۔