شیام رجک بنے آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری

Taasir Urdu News Network | Patna (Bihar)  on  19-January-2021

پٹنہ: راشٹریہ جنتال دل کےقومی صدر لالو پرساد کی ہدایت پر سابق وزیر شیام رجک کو آر جے ڈی کا قومی سکریٹری بنایا گیا ہے ۔ ان کی نامزدگی کا مکتوب پارٹی کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے جاری کیا ہے ۔ ان کی نامزدگی پرسابق وزیر اعلی رابڑی دیوی ،حزب مخالف کے لیڈر تیجسوی پرساد ، تیج پرتاپ یادو اور میسا بھارتی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیام رجک کو قومی جنرل سکریٹری بنانے سے پارٹی مضبوط ہوگی ۔ قومی جنرل سکریٹری بننے کے بعد شیام رجک پارٹی دفتر پہنچے جہا ںریاستی صدر جگدانند سنگھ ، نائب صدر اریشن پٹیل ، پرنسپل جنرل سکریٹری آلوک مہتا ، ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو ، نرالا یادو ، فیاض عالم کمال ، مدن شرما ، بھائی ارون کمار ،نربھے امبیڈکر ، سنجے یادو ، پرمود رام ، اعجاز احمد ، سنٹو یادو سمیت دیگر رہنمائوں نے انہیں گلدستہ پیش کر مبارک باد دی ۔