عظیم مجاہد آزا دی سبھاش چندر بوس کی خدمات ناقابل فراموش: ڈاکٹر عبد الودود قاسمی

Taasir Urdu News Network | Madhubani (Bihar)  on  23-January-2021

مدھوبنی: این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر عبدالودود قاسمی نے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے اپنی باتوں میں کہا کہ سبھاش چندر بوس ایک شخص اور شخصیت کا صرف نام نہیں ہے۔ بلکہ وہ ایک انقلابی فکر اور تحریک کا دوسرا نام ہے۔ان کی ملکی وقومی خدمات سنہرے حروف میں لکھے جانے کے قابل ہے۔موصوف کا یہ نعرہ تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دونگا۔اج بھی دعوت عمل وترغیب دیتا ہے۔آج کے اس اہم تقریب کی صدارت ڈاکٹر کیرتن ساہو پرنسپل کالج نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مرلی منوہر سین لوٹن کالج ننور مدہوبنی شریک ہوئے۔ڈاکٹر ساہو جی نے کہا کہ سبھاش جی بڑے ہی منظم ومہذب اور اصول وضوابط کے بڑے سخت انسان تھے ۔مصوف اپنی زندگی کی ہر سانسیں ہندوستان کی آ زادی کی خاطر وقف کر رکھے تھے۔اللہ ان کی آ تما کو سکون وشانتی دے۔ان کے بعد کالج کے بڑا بابو ڈاکٹر ہری شنکر رائے جی نے سبھاش چندر بوس کے تصویر کی گلپوشی کرتے ہوئے طلبا وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے بولے کہ موصوف کی زندگی کئی حصوں میں منقسم تھی آپ آ زاد ہند فوج کے بانی کے ساتھ بڑے نڈر بے باک جوشیلے اور ہندوستان کے جانباز سپاہی تھے وطن پر قربان ہو جانے والے ایسے سپوتوں کو رہتی دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔اس موقع پر کالج کے اساتذہ، طلبا وطالبات کے علاوہ طلبا تنظیم کے سارے صاحب منصب ذمہ داران موجود تھے۔پروگرا م میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر گجیندر بھاردواج ،شعبہ ہندی۔ڈاکٹر رتن کماری،شعبہ میتھلی۔ڈاکٹر نیروپما سور بھی لکڑا،شعبہ جغرافیہ۔ڈاکٹر چندر موہن پربھا کر،شعبہ سماجیات۔ایس وردھن۔دلیپ کمار ۔ودیا منڈل۔سچیدا نند۔۔طلبا تنظیم کے ذمہ داروں میں شنکر کمار رائے۔پپو یادو ۔شمبھو کمار صدر۔ کے علاوہ طلباء وطالبات اچھی تعداد میں موجود ہوکر جہاں سبھاش جی کو خراج عقیدت پیش کئے وہیں ان کے طرز عمل پر چلنے کا عہد بھی کیا۔