فوقانیہ مولوی امتحان کا پہلا دن پرامن ماحول میں گذرا

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi  (Bihar)  on  11-January-2021

سیتامڑھی : بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام فوقانیہ مولوی امتحان 2021کاآج پہلا دن پرامن ماحول میں ختم ہوا ضلع کے سیتامڑھی اور پوپری سب ڈویژن کےکئ اسکولوں اور تین مدرسوں مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد سیتامڑھی مدرسہ رحمانیہ مہسول سیتامڑھی اور مدرسہ عزیزیہ پوپری کو امتحان مراکز بنایا گیا ہے عالمی وبا کورونا کی وجہ سے امتحان مراکز پر کورونا کی روک تھام کیلئےامتحان دہندگان سے ماسک پہننے یا منہ پر رومال وغیرہ ڈالے رکھنے کے لئے سختی برتی گئ ہے وہیں امتحان مراکز پر ایک دوسرے سے دوری بناکر بیٹھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے آج امتحان کا پہلا دن تھا جو پرامن رہاامتحان مراکز پر مجسٹریٹ کے ساتھ پولس بھی ڈیوٹی پر مامور ہے