قبرستان احاطہ سے مشکوک حالت میں ملی ٹینکر کےہیلپر کی لاش

Taasir Urdu News Network | Begusarai (Bihar)  on  25-January-2021

بیگوسرا ئے: بیگوسرائے میں ایک ٹینکر کے ہیلپرکی لاش پیر کے روز مشکوک حالت میں قبرستان احاطہ میں ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ واقعہ سنگھول تھانہ حلقہ کے سنگھول ۔ ونود پور سڑک کے قریب قبرستان کا ہے۔ متوفی کی شناخت ریفائنری تھانہ حلقہ کے دیونا وارڈ نمبر ۔ چار باشندہ محمد عیسیٰ کا لڑکا محمد امین شاہ کی شکل میں کی گئی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ امین تیل ٹینکر پر ہیلپر کا کام کرتا تھا۔ تین دنوں سے وہ اپنے گھر نہیں گیا تو اہل خانہ کو لگا تھا کہ وہ تیل لیکر کہیں باہر گیا ہے۔ پیر کی صبح پولس کے ذریعہ اطلاع دی گئی کہ قبرستان کے قریب سے لاش برآمد کی گئی ہے۔ واقعہ کو لیکر طرح طرح کی باتیں ہورہی ہیں۔ اوپی انچارج منیش کمار نے بتایا کہ قبرستان کے قریب سے لاش برآمد ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بیگوسرائے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا انکشاف ہو سکے گا۔