قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر ٹاؤن ہال میں تقریب کا انعقاد

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)  on  25-January-2021

سمستی پور: قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر آج مقامی ٹاؤن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ٹاون ہال میں منعقد اس تقریب میں کافی تعداد میں نئے رائے دہندگان شامل ہوئے۔جسے رنگین ووٹر شناختی کارڈ تقسیم کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح ایڈشنل کلکٹر ونئے کمار رائے،ڈی ڈی سی سنجئے کمار،دیہی ترقیات کے ڈائرکٹر پونم کماری،صدر ایس ڈی او اروند کمار دیواکر،ڈی سی ایل آر اومیش بھارتی وغیرہ نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پر افسران نے اپنے خطاب میں جمہوریت میں حق رائے دہی کے استعمال پر تفصیل سے چرچہ کرتے ہوئے تمام رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ یقینی طور پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں کیونکہ رائے دہی کے استعمال سے جمہوریت مظبوط ہوتا ہے اور آپکا ایک ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ساتھ ہی اپنے ایک ووٹ سے اپنے پسند کا نمائندہ منتخب کر سکتے ہیں جو آپکے مسائل کو دور کرنے کی کوشش کر سکیے۔اس موقع پر بی ایل او کو اعزاز سے نوازا گیا۔ساتھ ہی سبھی رائے دہندگان کو حق رائے دہی کے استعمال کا حلف دلایا گیا۔