ملک میں کوروناسے بازیابی کی شرح 96.59 فیصد ہوگئی

Taasir Urdu News Network | New Delhi  (India)  on  18-January-2021

نئی دہلی : ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے 13 ہزار 788 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ،05لاکھ،71ہزار،773 ہوگئی ہے۔ اس دوران 145 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 1لاکھ،52ہزار،419 ہوگئی ہے۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 2لاکھ،08ہزار،012 فعال مریض ہیں۔راحت کی خبر یہ ہے کہ کورونا سے اب تک 1کروڑ،02لاکھ،11ہزار،342 مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں ملک کی بازیابی کی شرح 96.59 فیصد ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں05 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 05 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 17 جنوری کو 05لاکھ،48ہزار،168 ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 18کروڑ،70لاکھ،93ہزار،036 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔