نور ا فتیحی شیف بن گئیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on  18-January-2021

ممبئی: اپنے ڈانس اور خوبصورت نظر سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی نورا فتیحی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ کھانا پکانے میں اپنا ہاتھ آزماتی نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو دبئی کے ایک ریسٹورنٹ کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ویڈیو کو نورا نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نورا نے لکھا – ‘یہ کلپ بالکل پوائنٹ پر تھا، شکریہ اس پیارے سر پرائز اور اتنی اچھی خاطر داری کے لئے ۔ دراصل ، نورا فتیحیحال ہی میں دبئی کے ترکی کے مشہور شیف برک کے ریستوراں پہنچ گئیں ، جہاں انہوںنے مختلف قسم کے مزیدار پکوانوں کے ساتھ بہت سارے اسٹنٹ کیے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیف براک کے ساتھ نورا نے بھی اس اسٹنٹس میں اپنا ہاتھ آزمایا ۔ وڈیو کے ایک حصے مین وہ کھناے سے بھرے پاٹ کو ایک ہی جھٹکے میں پلٹ دیتی ہیں جس پر وہاں موجود فینس ی خوب تالیاں بجتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی نورا شیف کے ساتھ مل کر کچھ اور ڈشیز بھی بناتی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر نورا کے اس ویڈیو کو شائقین خوب پسند کر رہے ہیں اور اس پر اپنا رد عمل بھی دے رہے ہیں۔ نورا فتیحہی نے بہت ہی کم وقت میں مداحوں میں اپنا خاص مقام بنا لیا ہے۔ ان کا گانا ‘نچ میری رانی’ ، جو حال ہی میں گرو رندھاوا کے ساتھ ریلیز ہوا ، کو سامعین نے خوب سراہا۔