پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو دی شکست

Taasir Urdu News Network | Gale (Sri Lanka)  on  18-January-2021

گالے: سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جارہی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پوری طرح سے بیک فٹ پر کردیا ۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 7 وکٹوں سے جیتا ۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ نے ڈبل سنچری لگائی۔ جس کی وجہ سے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ سیریز کا اگلا میچ 22 جنوری سے گالے کے ہی میدان میں کھیلا جائے گا۔اس میچ کے بارے میں بات کریں تو سری لنکن ٹیم مستقل کپتان دیموت کرونارتنے کے بغیر میدان میں اتری۔ ان کی عدم موجودگی میں دنیش چنڈیمل نے کپتانی سنبھالی اور ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم سری لنکا کی ٹیم 135 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈوم بیس نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سری لنکا کی جانب سے کپتان چنڈیمل نے 28 رنز بنائے۔135 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں117.1 اوورز میں 421 رنز بنائے ۔ اس میں سے 228 رنز صرف کپتان جو روٹ نے بنائے ۔ 73 رنز کی اننگز ڈینیل لارنس نے کھیلی۔ جانی بیئرسٹو نے 47 رنز بنائے۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 286 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا نے 4 اور 3 وکٹیں لاسیت امبولڈینیا اور دو وکٹ اسیتھا فرنانڈو نے حاصل کیں۔اپنی دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم نے 359 رنز بنائے ، جن میں سے 111 رنز تھریمانے کے بلے سے آئے ۔ 71 رنز اینجیلو میتھیوز نے بنائے جبکہ 62 رنز کوسال پریرا نے بنائے ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لئے 74 رنز کا ہدف ملا ، جس کو انگلینڈ نے 24.2 اوورز میں 7 وکٹ سے یہ ٹیسٹ جیت لیا۔ جانی بیئرسٹو 35 اور ڈینیل لارنس 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔