چکن ونڈالو بنانے کی ترکیب

Taasir  Urdu  News  Network  |  Uploaded  on  28-January-2021

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

مرغی 1 کلو

نمک 1 چائے کا چمچہ

لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچہ

سفید زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ

دانے دار میتھی 1/2 چائے کا چمچہ

کلونجی 1 چائے کا چمچہ

رائی 1 چائے کا چمچہ

ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ

ثابت لال مرچ 6-8 عدد

سرکہ 6 عدد

پیاز(بڑی چوپ کی ہوئی)1 عدد

دہی 1 پاؤ

آئل یا گھی 1 پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

دیگچی میں آئل یا گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر اسے ہلکا گلابی کر لیں۔

اب مرغی ڈال کر 3-4 منٹ تک بھون لیں۔

اب نمک‘لہسن ادرک پیسٹ‘سفید زیرہ‘پاؤڈر‘دانے دار میتھی‘کلونجی‘رائی‘ثابت دھنیا‘ثابت لال مرچ ڈال کر مزید 2 منٹ تک بھون لیں۔

ایک پیالی پانی ڈال کرپکنے کیلئے رکھ دیں۔5-6 منٹ بعد چکن ونڈالو تیار ہے۔گرم چپاتی کے ساتھ شروع کریں۔