چیف سکریٹری بہار کے ذریعہ انڈسٹریز انوویشن منصوبہ کا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar)  on  08-January-2021

بتیا: وزیر اعلیٰ بہارنتیش کمار کے ذریعہ 13.12.2020کو مغربی چمپار ن ضلع کے تحت چنپٹیابلا ک میں ضلع انڈسٹریز انو ویشن منصوبہ 2020 کے تحت قائم اکائیوں کا معائنہ کیاگیا ۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ ، ضلع انتظامیہ کے ذریعہ اسٹارٹپ زون کو ترقی دینے کیلئے کئے گئے کاموں کی کافی تعریف کی تھی ۔ اسی کڑی میں وزیراعلیٰ کے ذریعہ مغربی چمپار ن کے ماڈل کو ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی توسیع کرنے کا حکم دیا گیا ۔ مذکورہ باتوں کی روشنی میں آج مورخہ 8 جنور ی 2021 کو چیف سکریٹری بہار کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ضلع انڈسٹریز انوویشن منصوبہ کاضلع وائز جائزہ لیا گیا ۔ جائزہ کے دوران ریاست کے سبھی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ باری باری سے ضلع انڈسٹریز انوویشن منصوبہ اور پی ایس یو پر مبنی کلسٹر منصوبہ کے تحت پیش کش کی گئی ۔ ڈی ایم مغربی چمپار ن کندن کمارکے ذریعہ مغربی چمپار ن ضلع میں انوویشن اسٹارٹ اپ زون اور بتیا ماڈل کو شروع کرنے کی سمت میں کئے گئے کاموں کا سلسلہ وار ڈھنگ سے بہتر پیش کش دی گئی ۔ پیش کش کے بعد چیف سکریٹری بہار اور ریاست کے دیگر ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ مغر بی چمپار ن ضلع کے کاموں کی تعریف کی گئی۔