ڈی ایم نے ضلع سطحی افسران کے ساتھ یوم جمہوریہ کے پیش نظر کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Begusarai (Bihar)  on  23-January-2021

بیگوسرائے: آج ضلع مجسٹریٹ اروند کمار ورما کی صدارت میں کارگل وجئے بھون میں ایک میٹنگ منعقد کی گئ۔ میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی سشانت کمار ، ضلع ٹرانسپورٹ افسر شری پرکاش، ضلع ڈپٹی کلکٹر سندیپ کمار، سچیدا نند سمن، ایس ڈی او بیگوسرائے صدر سنجیو چودھری، اے ایس پی صدر راجن سنہاں، سنندا کماری سمیت دیگر ضلع سطحی افسران موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ یوم جمہوریہ تقریب 2021 کے انعقاد کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کی کامیابی کے لئے کئی ضروری ہدایات بھی دئے گئے۔ ڈی ایم نے کہا کہ یوم جمہوریہ تقریب کے دوران کووڈ-19 پروٹوکال کا 100 فیصد اہتمام کرنا ضروری ہے۔ میٹنگ کے دوران اس موقع پر منعقد ہونے والے مختلف پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں پربھات پھیری کے انعقاد کے لئے 9ویں کلاس سے اوپر کے اسکولی طلباء و طالبات کی حصہ داری یقینی کرنے کی ہدایت ضلع تعلیم افسر کو دی گئی۔ ضلع میں مختلف شہید اسمارک اور مختلف عظیم شخصیات کی تصویروں پر گل پوشی کے ساتھ ساتھ یوم جمہوریہ تقریب کی جگہ گاندھی اسٹیڈیم ، مہادلت بستی میں پرچم کشائی پروگرام کے نعقاد کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات دئے گئے۔ گاندھی اسٹیڈیم میں مختلف محکمہ جیسے صحت، تعلیم، پروڈکٹ، زراعت، ڈی آر ڈی اے، پی ایچ ای ڈی، آئی سی ڈی ایس، سماجی تحفظ، محکمہ لیبر اور برونی ڈیری کے ذریعہ نکالے جانے والی جھانکیوں کے تھیم کے طور پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور دیگر متعلقہ معاملے کی تشکیل کا فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ کے دوران پرچم کشائی اسٹیز کے نزدیک اور پروگرام کی جگہ نظم و نسق کے ساتھ ساتھ مختلف چوک چوراہے اور عظیم شخصیت کی تصویروں کی صاف سفائی ، ایسی جگہ بیریکیٹنگ کرنے اور اسٹیج تعمیر کے ساتھ پریڈ تقریب سے متعلق مختلف تیاریوں کے متعلق ہدایات دئے گئے۔ میٹنگ کے دوران یوم جمہوریہ کے موقع پر گاندھی اسٹیڈیم بیگوسرائے میں ضلع انتظامیہ اور عام لوگوں کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اس کے لئے فیصلہ لیا گیا ہے۔