ڈی ایم نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی تیاریوں کا لیا جائزہ

Taasir Urdu News Network | Siwan (Bihar)  on  14-January-2021

سیوان: ضلع مجسٹریٹ امت کمار پانڈے کے ذریعہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پی ایچ سی دروندا، سب ڈویزنل اسپتال، مہاراج گنج اور پی ایچ سی بسنت پور کا فیزیکل جانچ کرتے ہوئے ضروری ہدایات دئے۔ ضلع مجسٹریٹ نے جائزہ کے دوران پی ایچ سی میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے ویٹنگ روم ، ویکسینشن روم اور آوبزرویشن روم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیکہ کاری سے متعلق تمام ہال کو ٹیکہ کاری سے قبل اور ٹیکہ کاری کے بعد لازمی طور پر سینٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ ویٹنگ ہال اور آبزرویشن روم میں ضرورت کے مطابق بیڈ اور کرسیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ٹیکہ کاری کے دوران کووڈ پروٹوکال پر عمل ہر حال میں کیا جائے اس کے لئے کسی طرح کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ، مہارج گنج اور متعلقہ بلاکوں کے بی ڈی او ، سرکل افسر اور صحت ملازمین و میڈیکل افسران موجود تھے۔