ڈ ی ایم کی صدارت میں ضلع سطحی افسران کی جائزہ میٹنگ کاا نعقاد

Taasir Urdu News Network | Sitamadhi (Bihar)  on  19-January-2021

سیتا مڑھی: ڈی ایم کی صدارت میں ضلع سطحی افسران کی جائزہ اور کوارڈنیشن میٹنگ کلکٹر یٹ سیمنار ہال میں منعقد کی گئی ۔ جس میں آ رٹی پی ایس ، عوامی شکایت حقوق ایکٹ ، حصول اراضی،ٹرانسپورٹ ، عدالت سے متعلق معاملے ، ریو ینو ، سپلائی ، دھا ن خریداری وغیرہ پر باریکی سے جانچ کیا گیا ۔ اور ڈی ایم کے ذریعہ کئی ضروری رہنما ہدایات بھی دیئے گئے ۔آرٹی پی ایس کے جائزہ کے دوران رونی سید پور ، پریہار ، بلسنڈ ، سونبر سا سمیت 6 بی ڈی او کا مظاہرہ مثبت نہیں پایا گیا ۔ جن سے وضاحت طلب کرنے کا حکم ڈی ایم کے ذریعہ دیا گیا ۔ڈی ایم نے ہدایت دیا کہ ہر حال میں مقررہ وقت پر موصول درخواستوں کا نمٹارہ کریں ساتھ ہی اعلیٰ افسر اپنے اپنے متعلقہ بلاک کا مستقل طور پر جائزہ لیں ۔ غور طلب ہے کہ عوامی خدمت کے حقوق ایکٹ ( آر ٹی پی ایس ) میں اب 5 خصوصی طور پر سر ٹیفکٹ کو حاصل کرنے کیلئے کائونٹر پر لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کر نے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔مقررہ وقت کے اندر یہ سرٹیفکٹ بن کر متعلقہ شخص کے ای میل پر آجائیں گے ۔اور اسے ڈائون لوڈ کر پر نٹ نکال سکتے ہیں ۔اور اسکی سوفٹ کاپی کوآن لائن محفوظ کر کے بھی رکھ سکتے ہیں ۔