کریش کورس سےزیادہ سے زیادہ طلبہ مستفید ہوں: نوڈل افسر

Taasir Urdu News Network | Betiya (Bihar)  on  06-January-2021

بتیا: وپن ہائر سکنڈری اسکول بتیا میں انین بہار مغر بی چمپار ن کے ڈیجیٹل ٹچنگ لرننگ ، آن لائن لائیو کلاس کے اساتذہ کے ساتھ نوڈل افسر کم ضلع پروگرام افسر نے میٹنگ میں موجود اساتذہ سے ڈیجیٹل ٹجنگ لر ننگ آن لائن کلاس سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ ساتھ ہی نئے سال 2021 میں آن لائن کلاس کو اور بہتر بنانے کیلئے تفصیل سے گفتگو کیا ۔ مسٹر کمار نے بتایا کہ بہار بورڈ امتحان میں شامل ہونے والے ضلع کے طلبہ زیادہ نمبرا ت حاصل کریں اسکے لئے حال میں اساتذہ کے ذریعہ لائیو کلاس میں کریش کورس کے ذریعہ طلبہ کو موضوع کے مطابق جانکاری دی جارہی ہے۔ بورڈ امتحان کی تیاری کرائی جارہی ہے۔ وہیں دوسری طرف درجہ 9 کے طلبہ کیلئے موضوع کے اعتبار سے اساتذہ کے ذریعہ لائیو کلاس چلایا جا رہا ہے۔ نوڈل افسر راجن کمار نے بتایا کہ ڈیجیٹل ٹیچنگ لر ننگ اسمارٹ کلاس کو اثر دار طریقہ سے چلانے اور بہترین طریقہ سے ہو اسکے لئے کلاس ریگولیشن اینڈ اکیڈمک سپورٹ ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔