کسان یونین نے ایکس ای این کو میمورنڈم دیکر بجلی سے متعلق مسائل کو حل کئے جانے کا مطالبہ کیا

Taasir Urdu News Network | Deoband (Uttar Pradesh)  on  12-January-2021

دیوبند: بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ کے کارکنان نے بجلی محکمہ کے ایکس ای این کو میمورنڈم دیکر کسانوں کے بجلی سے متعلق مسائل کو حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔بھارتیہ کسان یونین تومر کے نائب صدر چودھری وریندر سنگھ کی قیادت میں کارکنان نے سانپلہ روڑ پر واقع ایکس ای این دفتر پر پہنچ کر ایکس ای این سدھا کر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمت پر رکھے گئے کچھ ملازم بجلی بل جمع نہ ہونے پر کسانوں اور مذدوروں کا استحصال کر رہے ہیں ،میمورنڈم میں غریب ،کسان اور مذدور کے بجلی بل سر چارج سمیت معاف کئے جانے اور استحصال کرنے والے بجلی محکمہ کے ملازمین کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ساتھ ہی انتباہ دیا گیا کہ اگر 15دنوں کے درمیان ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی گئی تو کارکنان بجلی گھر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کو مجبور ہونگے ۔اس دوران سنیل شاستری ،اجے چودھری ،ترون کمار ،ابھے چودھری ،سنجیو ،نند کشور ،مانگے رام ،گورو ،منوج اور سیٹو وغیرہ موجود تھے ۔